الجواب:-سفر شرعی کی وجہ سے چند احکام متغیر ہو جاتے ہیں مثلا نماز کا قصر چنانچہ رباعی نماز مسافر پر دو رکعت فرض ہے ان پر اضافہ نہیں ہے رمضان کے اندر افطار کی اجازت ہے مدت مسح تین دن تک دراز ہو جاتا ہے جمعہ عیدین اور قربانی کے وجوب ساقط ہو جاتے ہیں بغیر محرم کے ازار عورت کے نکلنا حرام ہو جاتا ہے-
📖 واذا ضربتم في الارض فليس عليكم جناح ان تقصروا من الصلاة (النساء: ١٠١)
📖 الاحكام التي تتغير بالسفر هي قصر الصلاة واباحة الفطر وامتداد مده المسح الى ثلاثة ايام وسقوط وجوب الجمعة والعيدين والاضحية وحرمة الخروج على الحرة بغير محرم كذا في "العتابية"(بالفتاوى الهندية:١٩٨/١،كتاب الصلاة،باب الخامس عشر في صلاة المسافر،زكريا ديوبند)
📖 السفر الذي بتغير به الاحكام مثل قصر الصلاة واباحة الفطر و امتداد مرة المسح ثلاث ايام وسقوط الجمعة والعيدين وسقوط التضحية وحرمة الخروج للحرة بغير محرم.... وفرض المسافر في الرباعية ركعتان لا يزيد عليهما.....(هدايه: ١٧٣/١-٤١٧،كتاب الصلاة،زمزم ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟