الجواب:-مسجد کبیر اور صحرار میں نمازی کے سامنے سے یعنی موضع سجود کے وراء سے گزرنا جائز ہے موضع سجود کی تغیر میں مختلف اقوال ملتے ہیں بعض نے نظر المصلی جب مصلی اپنے سجدہ کی جگہ دیکھ رہے ہو بعض نے دو صف بعض نے تین صف وغیرہ سے تعبیر کی ہے اور اگر چھوٹی مسجد یا چھوٹا کمرہ ہو تو مصلی کے سامنے سے گزرنا جائز نہیں ہے کیونکہ یہ مکان واحد کے حکم میں ہے-
📖 المراد من المسجد ههنا موضع السجود فإن المرور في موضع السجود بوجب الاثم وفي تفسير موضع السجود تفصيل فاعلم ان الصلاة ان كانت في المسجد الصغير فالمرور امام المصلى حيث كان يوجب الاثم....(شرح الوقاية:١٦٦/١،كتاب الصلاة ،مكتبه: تبرائس ديوبند)
📖 اختبار شمس الائمة السرخسي وشيخ الاسلام وقاضيخان قال فخر الاسلام: اذا صلى راميا يبصره ابي موضع سجوده....(هدايه: ١٤٠/١،كتاب الصلاة ،زمزم ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟