الجواب:-سفر شرعی کی مقدار میں اختلاف ہے چنانچہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزدیک اقل مدت سفر دو دن اور تیسرے دن کا اکثر حصہ ہے امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک ایک قول کے مطابق ایک دن اور ایک رات اور امام مالک و امام احمد رحمہ اللہ کے نزدیک چار فرسخ اقل مدت سفر ہے یہی ایک قول امام شافعی کا ہے اور طرفین رحمہ اللہ کے نزدیک تین دن تین رات اقل مدت سفر ہے اور یہی زیادہ صحیح اور راجح قول ہے-
📖 السفر الذي يتغير به الاحكام ان يقصد مسيرة ثلاثة ايام ولياليها.... وقدر ابو يوسف رحمه الله بيومين واكثر اليوم الثالث والشافعي رحمه الله بيوم وليلة في قول.....(الهداية:١٧٣/١،كتاب الصلاة،زمزم ديوبند)
📖 قال اصحابنا مسير ثلثه ايام.... وروي عن ابي يوسف يومان واكثر الثالث.... وقال مالك أربعة برد كل بريد اثنا عشر ميلا.... واختلف اقوال الشافعي فيه قيل سنة و اربعون ميلا.... وقيل يوم وليلة....(بدائع الصنائع:٢٦١/١-٢٦٢،كتاب الصلاة،اشرفيه ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟