الجواب:-جماعت کی نماز میں جو صفوں کی ترتیب ہے اس میں صرف امام کی جگہ متعین ہے کسی اور کی جگہ متعین نہیں ہے البتہ احادیث میں اتنی بات منقول ہے کہ امام کے قریب سمجھدار اور دیندار لوگ کھڑے رہیں اور مؤذن کا کہیں سے بھی قریب سے ہو یا دور سے دائیں سے ہو یا بائیں سے اقامت کہنا درست ہے البتہ مؤذن کا امام کے پیچھے رہنا ہي افضل ہے کیونکہ کچھ احثا ہو جائے تو اس کو حل کر سکے کیونکه اکثر امام سمجھدار اور دیندار ہوتا ہے-
📖 واذا انتهي المؤذن في الإمامة إلى قوله قد قامت الصلاة له الخيار ان شاء اتمها في مكانه وان شاء مثى إلى مكان الصلاة اماما كان المؤذن او لم يكن....(المحيط البرهاني: ١٠٣/٢،كتاب الصلاة، ادارة القرآن باكستان)
📖 ويؤذن ويقيم على طهر لأنه ذكر فيستحب فيه الطهارة كالقرآن كما في الاختيار والمراة من الطهارة من الحدث سواء كان الأصغر او الأكبر لا اكبر فقط كما توهم البعض....(مجمع الأنهار:١١٧/١ كتاب الصلاة ،فقيه الامة ديوبند ڜ
📖 وان اذن رجل وامام رجل آخر ان غاب الأول جاز من غير كراهة وان كان حاضرا وتلحقه الوحشة باقامة غيره يكره وان رضي به لا يكره عندنا....(الفتاوى التاتارخانية:١٤٦/٢،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟