جواب:-زکوۃ کا مال غیر مسلم کو دینا شرعا درست نہیں ہے خواہ وہ کتنا ہی حاجت مند کیوں نہ ہو کیونکہ زکوۃ اور صدقات یہ مسلمان غرباء کا حق ہے غیر مسلم کو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی البتہ نفلی صدقہ دے سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم ۔
📖 واما الحرب المسامن فلا يجوز دفع الزكاة والصدقة الواجبتة اليه بالاجماع ويجوز صرف التطوع اليه ..(الهنديه: ٢٥٠/١ كتاب الزكاة اشرفيه ديوبند)
📖 وسكت عن المؤلفة فلو بهم... اما بزوال العلة او نسخ لقوله الصلاة والسلام لماذا في اخر الامر: خذها من اغنيائهم وردها في فقرائهم...(در المختار مع شامي:٢٨٧/٣-٢٨٩ كتاب الزكاة، زكريا ديوبند)
📖 ومنها: ان يكون مسلما فلا يجوز صرف الزكاة الى الكافرين بلا خلاف لحديث معاذ خذها من اغنيائهم وردها في فقراهم أمر بوضع الزكاة في فقرائهم من يؤخذ من اغنيائهم وهم المسلمون فلا يجوز وضعها في غيرهم...(بدائع الصنائع:١٦١/٢ كتاب الزكاة اشرفيه ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟