جواب:-زمین کی پیداوار پر زکوۃ واجب ہے لیکن اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر زمین عشری ہو یعنی اکثر حصہ میں قدرتی بارش، ندی، چشمہ وغیرہ سے سے رب کی جائے تو اس میں کل پیداوار کا دسواں حصہ واجب ہوتا ہے اگر وہ زمین مصنوعی آبی اور رسائی کے آلات و وسائل مثلا ٹیپ ویل یا خریدے ہوئے پانی سے سیرا کی جائے تو اس میں نصف و عشر (یعنی کل پیداوار کا بیسواں حصہ) واجب ہوتا ہے۔
📖 فلا عشر في الحطب والحشيش والقصب ..... ويجب العشره عند ابي حنيفه رحمه الله في كل ما تخرجه الارض من: الحنطة والشعير...(الهنديه: ٢٤٧/١ كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 وتعجب فيه مسقي سماء اي مطر وسيح كنهر بلا شرط مصاب راجع لكل وبلا شرط بقاء وحولان حول..... نحو حطب وقصب... نصفه في مسقي غرب..... بلا رفع مؤن كلف الذرع وبلا اخراج البذر...(الدر المختار:٢٦٥/٣-٢٦٩ كتاب الزكاة باب العشر)
📖 قال ابو حنيفه في قليل ما اخرجه الارض وكثيره العشر سواء يسقي سيحا او سقته السماء الا القصب والحطب والحشيش وقال لا يجب العشر الا فيما له ثمرة باقية....(هدايه: ١/٢١٧/١-٢١٨ كتاب زكاة زمزم بوك ،ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟