الجواب:-صورت مسئولہ میں جب تک امام اپنی حیثیت پر ہو اور قبلہ سے نہیں پھیرا ہو اور امام جب جانب کھڑا ہو کر چوتھی رکعت مکمل کرا دے اور سجدہ سہو کر لے تو نماز درست ہو جائے گی یہی حکم مقتدیوں کا ہے یعنی جن مقتدیوں نے منافی صلاۃ عمل کیا ان کی نماز ختم ہو جائے گی اور جن سے منافی صلاۃ کا صدمہ نہیں ہوا ان کی نماز امام صاحب کے ساتھ صحیح ہو جائے گی-(المستفاد: ٦١٠/٧، قاسميه،كتاب النوازل:٦٢٢/٣)
📖 📖 يجب أن يعلم بأن ما يفسد الصلاة نوعان: قول وفعل فنبدا بالقول فنقول: إذا تكلم في صلاته ناسيا أو ساهيا أو عامدا أو حاطئا أو قاصدا أو قليلا أو كثيرا تكلم الاصلاح صلاته بأن قام الإمام في موضع القعود فقال له المقتدي أقعد او قعد في موضع القيام فقال له المقتدي: ثم أولا للاصلاح في صلاته ويكون الكلام من كلام الناس(لا تاتارخانية:٢١٦/٢،زكريا ديوبند)
📖 📖 إذا سلم في الظهر على رأس الركعتين مضى على صلاة ويسجد للسهو....(تاتارخانية:٤١٢/٢،كتاب الصلاة ،الفصل السابع عشر،زكريا ديوبند)
📖 📖 و يسجد للسهو ولو مع سلامه للقطع ما لم يتحول عن القبلة أو يتكلم لبطلان التحريمة(شامي: ٥٥٨/٣،زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟
- ضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نماز جنازہ کس نے پڑھائی اور ان کی تجہیز اور نکفین کو نہلانے میں کون کون سی عورتیں شریک رہیں؟
- بخاری شریف کی کتاب الآذان میں روایت ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ایک مسجد میں پہنچے اس میں جماعت ہو چکی تھی تو انہوں نے اذان و اقامت کے ساتھ دوسری جماعت قائم کی اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی مسجد میں دو جماعت کرنا جائز ہے تو حنیفہ کی طرف سے اس روایت کا کیا جواب ہوگا؟ روایت نقل کر کے جواب تحریر فرمائیے؟
- ایک شخص زمین پر کسی طرح بیٹھنے پر قادر نہیں وہ کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھتا ہے اور بجائے اشارہ کرنے کے سامنے ایک چیز رکھا ہوا ہے اس پر سجدہ کرتا ہے جائز ہے یا نہیں؟
- اگر کوئی شخص نماز کی حالت میں اپنی چھینک کا جواب الحَمدُ للہ کہا تو کیا اسکی نماز باقی رہیگی یا فاسد ہو جائیگی