📖 حدثنی عن ﻣﺎﻟﻚ ﻋﻦ ﻳﺰﻳﺪ ﺑﻦ ﺭﻭﻣﺎﻥ اﻧﻪ ﻗﺎﻝ: ﻛﺎﻥ اﻟﻨﺎﺱ ﻳﻘﻮﻣﻮﻥ ﻓﻲ ﺯﻣﺎﻥ ﻋﻤﺮ ﺑﻦ اﻟﺨﻄﺎﺏ ﻓﻲ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺑﺜﻼﺙ ﻭﻋﺸﺮﻳﻦ ﺭﻛﻌﺔ. (مؤطا امام مالک:ص/١١٦)
📖 عن عبد الله قال في طلاق السنة يطلقها عند كل طهر تطليقة فإذا طهرت الثالثة طلقها وعليها بعد ذلك حيضة. (سنن ابن ماجة/كتاب الطلاق، ص: ٢٦٢، ط: رحمانية)
📖 حضرت یزید بن رومان فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں رمضان میں تئیس رکعات پڑھا کرتے تھے (بیس رکعات تراویح تین رکعات وتر) اور غیر مقلدین کے علاوہ ائمہ اربعہ اور جمہور امت کے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مواظبت اور اجماعِ امت کی وجہ سے تراویح بیس رکعت ہی سنت ہیں جس پر کئ احادیث موجود ہیں: عن ابن عباس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في شهر رمضان في غير جماعة بعشرين ركعة والوتر (السنن الکبریٰ للبیہقی: کتاب الصلوۃ: باب ما روی فی عدد رکعات القیام فی شهر رمضان: ج/٢ ص/٦٩٨) عن يحيى بن سعيد ان عمر بن الخطاب امر رجلا يصلي بهم عشرين ركعة (مصنف ابن ابي شيبه: ج/٥ ص/ ٢٢٣ رقم:٧٧٦٤) عن ابي الحسناء: ان عليا امر رجلا يصلي بهم في رمضان عشرين ركعة (مصنف ابن ابی شیبہ:ج/٥ ص/ ٢٢٣ رقم:٧٧٦٣) عن سعيد بن عبيد: ان على بن ربيعة كان يصلي بهم في رمضان خمس تریحات ویوتر بثلاث (مصنف ابن ابی شیبہ: ج/٥ ص/٢٢٤ رقم:٧٦٩٠)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟