👁دیکھنے والوں کی تعداد:2

دکان کے اوقات میں ذاتی کام کرنے پر اس وقت کی اجرت حلال ہوگی یا نہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق دکان کے مقررہ اوقات میں ملازم کے لیے مالک کی اجازت کے بغیر اپنا ذاتی کام کرنا جائز نہیں، کیونکہ ان اوقات میں وہ مالک کے کام کے لیے پابند ہے۔ لہٰذا جتنا وقت اس نے اپنے ذاتی کام میں صرف کیا، اس وقت کے بدلے ملنے والی اجرت اس کے لیے حلال نہیں ہوگی، بلکہ اس کے بقدر اجرت میں کمی کی جائے گی۔

📖 وَلَيْسَ لِلْخَاصِّ أَنْ يَعْمَلَ لِغَيْرِهِ، وَلَوْ عَمِلَ نَقَصَ مِنْ أُجْرَتِهِ بِقَدْرِ مَا عَمِلَ۔ (الدر المختار مع الشامي، ٩/٩٦، زكريا)

📖 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا۔ (مسلم، ١/٧٠، اتحاد بک ڈپو)

📖 إِنَّ الْأَجِيرَ الْخَاصَّ هُوَ الَّذِي يَسْتَحِقُّ الْأَجْرَ بِتَسْلِيمِ نَفْسِهِ فِي الْمُدَّةِ۔ (فتح القدير، ٩/١٤٠، دار الفكر)

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں