👁دیکھنے والوں کی تعداد:3

حج بدل درست ہونے کے لیے کتنی شرائط ہیں اور کیا کیا ہے؟

جواب:-حج بدل کے لیے چند شرائط ہیں۔۔(1). آمر کا اسے حج کرنے کے لیے صراحتاً حکم دینا ،البتہ وارث کا اپنے مورث کی طرف سے بلا امر حج کرنا بھی معتبر ہے،(2). احرام باندھتے وقت مامور کا آمر کی طرف سے حج کی نیت کرنا،(3). مامور کا آمر کی طرف سے خود حج کرنا،دوسرے سے نہ کروانا،(4). اگر میت نے حج بدل کی وصیت میں کسی خاص شخص کو متعین کیا ہو تو اسی متعین شخص کا عرض کرنا ضروری ہے الا یہ ہے کہ کوئی معقول عذر ہو (5). اکثر سفر حج میں آمر کا مال خرچ کرنا،(6). اکثر سفر سوار ہو کر کرنا لہذا اگر پیدل سفر کیا تو آمر کی طرف سے حج درست نہیں ہو گا ،(7). آمر کی وطن سے سفر شروع کرنا،(8). حج کو فاسد نہ کرنا کیونکہ اگر حج بدل کو فاسد کر دیا تو یہ حج آمر کی طرف سے نہ ہو کر مامور کی طرف سے ہوگا ،(9). آمر کے حکم کی مخالفت نہ کرنا مثلا اس نے حج افراد کا حکم دیا ہے اور معمور نے اپنی مرضی سے حج قران یا حج تمتع کر لیا تو یہ حج آمر کی طرف سے نہیں ہوگا البتہ اگر خود آمر یا وصی حج تمتع یا قران کی اجازت دے تو اس کی گنجائش ہے(10). ایک سفر میں ایک ہے حج کا احرام باندھنا لہذا اگر معمور نے آمر کے احرام کے بعد اپنی حج کا بھی احرام باندھ لیا تو آمر کا حج ادا نہ ہوگا،(11). ایک احرام میں دو شخصوں کے نیت نہ کرنا لہذا اگر مثلا دو ادمیوں نے مامور کو حج بدل کا حکم دیا اور اس نے اس سفر میں دونوں امرو کی طرف سے نیت کر لی تو ان آمروں میں سے کسی کی طرف سے بھی حج ادا نہیں ہوگا(12). حج کا فوت نہ کرنا۔فقط واللہ اعلم

📖 التَّاسِعُ: وُجُودُ الْعُذْرِ قَبْلَ الْإِحْجَاجِ، فَلَوْ أَنَّ أَحَدًا جَاءَ صَحِيحًا، ثُمَّ عَجَزَ، لَا يُجْزِئُهُ. الْعَاشِرُ: أَنْ يَحُجَّ رَاكِبًا، فَلَوْ حَجَّ مَاشِيًا، وَلَوْ بِأَمْرِهِ، ضَمِنَ النَّفَقَةَ۔حوالہ: رد المحتار (الشامي)، ج ٤، ص ١٧، باب الحج عن الغير، زكريا، ديوبند۔

📖 مِنْهَا: أَنْ يَكُونَ الْمَحْجُوجُ عَنْهُ عَاجِزًا عَنِ الْأَدَاءِ، وَلَهُ مَالٌ ........ وَمِنْهَا: أَنْ يَحُجَّ رَاكِبًا، حَتَّى لَوْ أَمَرَهُ بِالْحَجِّ فَحَجَّ مَاشِيًا، ضَمِنَ النَّفَقَةَ، وَيَحُجُّ عَنْهُ رَاكِبًا. ثُمَّ الصَّحِيحُ مِنَ الْمَذْهَبِ فِيمَنْ حَجَّ عَنْ غَيْرِهِ: أَنَّ الْأَصْلَ أَنَّ الْحَجَّ يَقَعُ عَنِ الْمَحْجُوجِ عَنْهُ، وَلِهَذَا لَا يَسْقُطُ بِهِ الْفَرْضُ عَنِ الْمَأْمُورِ، وَهُوَ الْحَاجُّ۔حوالہ: الفتاوى الهندية، ج ١، ص ٣٢١، الباب الحادي عشر: في الحج عن الغير، زكريا، ديوبند۔

📖 وَفِي الذَّخِيرَةِ: ثُمَّ إِنَّمَا يَسْقُطُ فَرْضُ الْحَجِّ عَنِ الْإِنْسَانِ بِإِحْجَاجِ غَيْرِهِ إِذَا كَانَ وَقْتَ الْأَدَاءِ عَاجِزًا عَنِ الْأَدَاءِ بِنَفْسِهِ ........ أَمَّا إِذَا زَالَ عَجْزُهُ بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا يَسْقُطُ عَنْهُ حَجُّ الْفَرْضِ۔حوالہ: بدائع الصنائع، ج ٢، ص ٤٥٥، نعيمية، ديوبند۔

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں