👁دیکھنے والوں کی تعداد:3

کیا دکان کا بیمہ کرانا جائز ھے؟

لجواب وبالله التوفیق- واضح رہے کہ لائف انشورنس کے مقابلے میں املاک کے انشورنس میں سود بالکل نہیں ہوتا اس لیے کہ جمع کی جانے والی رقم میں سے کوئی رقم مدت پر واپس نہیں ملتی ہے، اور نہ ہی اس پر اضافہ ملتا ہے، البتہ صرف شبہ قمار ہے کہ اگر خدانخواستہ ہلاک ہو جائے گا تو پورے نقصان کی تلافی کی جاتی ہے، اور عموم بلویٰ اور حالات کے تقاضے کی وجہ سے شبہِ قمار کی خرابی برداشت کر کے اموال کے بیما کی گنجائش قرار دی گیٔ ہے فقط – والله أعلم باالصواب(فتاویٰ قاسمیہ ٤٧٢/٢٠)

📖 عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ، وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ»۔حوالہ: صحيح مسلم، ج ٢، ص ٢٧؛ سنن أبي داود، ج ٢، ص ٤٧٣۔

یہ مسئلہ دوسروں تک پہنچائیں