ایک شخص نے وصیت کی کہ ان پیسوں کو مسجد میں لگادینا پھر اس کا انتقال ہوگیا تو کیا ان پیسوں کو مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں ؟
الجواب وبالله التوفيق: سوالِ مذکور میں ان پیسوں کو مرحوم کی شرط کے مطابق مسجد میں صرف کرنا لازم ہے، مدرسہ میں خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔
📖 «أَمَّا الْوَصِيَّةُ لِمَسْجِدٍ كَذَا أَوْ قَنْطَرَةٍ كَذَا، صُرِفَ إِلَى عِمَارَتِهِ وَإِصْلَاحِهِ». حوالہ: الفتاوى البزازية، كتاب الوصايا، ج 3، ص 262، ط: زكريا ديوبند۔
📖 «اتَّفَقَ الْفُقَهَاءُ عَلَى هَذِهِ الْعِبَارَةِ، وَهِيَ أَنَّ شَرْطَ الْوَاقِفِ كَنَصِّ الشَّارِعِ». حوالہ: الفقه الإسلامي وأدلته، الباب الخامس: الوقف، المبحث الأول: شروط الوقف، ج 8، ص 178، ط: دار الفكر۔
📖 «صَرَّحُوا بِأَنَّ مُرَاعَاةَ غَرَضِ الْوَاقِفِينَ وَاجِبَةٌ». حوالہ: رد المحتار على الدر المختار (شامي)، مطلب: مراعاة غرض الواقفين واجبة، ج 6، ص 665، ط: دار عالم الكتب، الرياض۔
مزید متعلقہ سوالات
- مسجد میں تعلیم دینے پر استاد کی تنخواہ اور بچوں کی فیس کا شرعی حکم کیا ہے؟
- تراویح میں رکوع یا سجدے کے دوران تلاوت کرنے سے سجدۂ سہو کا کیا حکم ہے؟
- حادثے میں جسم کے ٹکڑے ہوجانے پر میت کو غسل کیسے دیا جائے؟
- ایک شخص کا معمول ٢٠ رجب کو زکوٰۃ نکالنے کا ہے، اس نے ٢٠ تاریخ کو حساب لگا لیا تھا، ابھی زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی ٢٦ رجب تک تک اس کے پاس مزید مال آگیا تو اس مزید مال کی زکوٰۃ بھی اِسی سال ادا کرنی ہوگی؟
- کیا عورت پیتل کی انگوٹھی پہن سکتی ہے؟