نماز کے بعد دس بار سورۂ اخلاص پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟
الجواب وبالله التوفيق: جی اس بارے میں ایک روایت “کنز العمال” میں منقول ہے: جس نے ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ لی، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رضامندی اور مغفرت لازم فرما دیتا ہے۔
📖 «مَنْ قَرَأَ: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ، أَوْجَبَ اللهُ لَهُ رِضْوَانَهُ وَمَغْفِرَتَهُ». حوالہ: كنز العمال، الباب السابع: في تلاوة القرآن وفضائله، الفصل الثاني: في فضائل السور والآيات، ج 1، ص 599، رقم الحديث: 2732، ط: دار إحياء التراث العربي۔
مزید متعلقہ سوالات
- شوہر کا انتقال ہو گیا ہے اور بیوی خود ہاٹ کی مریض ہے تو اس کو اطلاع فوراً دینے میں اندیشہ ہے عدم برداشت کا تو اس صورت کا حکم مطلوب ہے؟
- غیر مسلم کی بیماری پر اس کی طرف سے صدقہ کرنا جائز ہے؟
- تراویح کی آٹھ رکعت اور بیس رکعت دلائل کا جواب کیا ہیں؟
- دیوالی میں گوشت، ہڈیاں اور دھلا ہوا پانی استعمال کرنے کی کیا حقیقت ہے؟
- 100 کلومیٹر سے زائد سفر میں قصر نمازعصر اور عشاء پوری پڑھے گا یا آدھی پڑھے گا؟