جواب:-دم جو کفارہ کے طور پر جو ایک بکری 🐐 (اس میں بکرا دنبہ بھیڑ شامل ہے اور گائے بیل بھینس اور اونٹ🐫 کا ساتواں حصہ کی بقدر قربانی دیا جاتا ہے اس کو دم کہتے ہیں اس دم کا شرعا حکم حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے اگر حدود حرم سے باہر ذبح کیا تو کفارہ اداء نہ ہوگا اور دم جنایت کا گوشت خود مالک کے لیے کھانا درست نہیں بلکہ وہ فقراء ہی کا حق ہے۔فقط واللہ اعلم
📖 افسره ابن مالك بالشاة، وعشره في البحر الى سره بقوله: ان سبع البدنة لا يكفي في هذا الباب (شامي: ٥٧٢/٣ كتاب الحج، باب الجنايات، زكريا ديوبند)
📖 وحيث ما اطلق الدم فالمراد الشاة الاخ(غنية الناسك: ٢٤٠-مراقي الفلاح:٧٤١)
مزید متعلقہ سوالات
- سال پورا ہونے کے بعد نصاب ہلاک ہوجائے تو زکوٰۃ لازم ہوگی؟
- دیوالی کے موقع پر Happy Diwali کا اسٹیٹس لگانا کیسا ہے؟
- اگر کوئی شخص ایسی جگہ جائے جہاں پر جانے کی دو راستہ ہو ایک رستہ سے می کی مقدار پوری ہو رہی ہو اور دوسری راستہ سے کم تو ایسی صورت میں اس جگہ پہنچنے والا مسافر ہوگا یا نہیں یا اس میں کوئی تفصیلسافرت شرع ہے نیز اگر اس جگہ اس راستہ سے آئے جس سے سفر شرعی کی مقدار پوری ہو رہی ہو پھر اس شخص کا کیا حکم ہے تسلی بخش جواب تحریر کریں؟
- اگر کسی مقام تک پہنچنے کے دو راستے ہوں، ایک راستہ مسافتِ شرعی کے بقدر ہو اور دوسرا اس سے کم، تو اس مقام تک پہنچنے والے کے مسافر ہونے کا کیا حکم ہے؟ نیز اگر وہ مسافتِ شرعی والے راستے سے جائے تو کیا حکم ہوگا؟
- صدقات کی اقسام، احکام اور مصارف کی تفصیل