اگر کوئی اپنی بیوی سے یہ کہے دے کہ تجھ کو تینوں جواب ہیں تو ایسی صورت میں شرعا کتنی اور کون سی طلاق واقع ہوگی کیا اس صورت میں عرف کے اعتبار سے کوئی فرق ہوگا یا نہیں اگر فرق ہو تو کیوں اگر نہیں تو کیوں؟
الجواب:-مسئولہ صورت میں اگر وہاں کا عرف میں یہ لفظ صریح طلاق کے طور پر استعمال ہونے لگا تو اس سے تین طلاق مغلظہ واقع ہوگی کیونکہ یہ لفظ صریح ہے اور ایک ہی مرتبہ میں تین بولا لہذا تین ہی واقع ہوگی اور اگر ایسا نہ ہو یعنی وہاں کے عرف میں یہ لفظ صریح کے طور پر استعمال نہ ہوتا ہے تو پھر اس سے تین طلاق بائن واقع ہوگی اور اس میں نیت کی حاجت نہیں ہے کیونکہ یہ لفظ کنائی صریح ہے-
📖 وإن كان الطلاقُ ثلاثًا في الحُرَّة، أو ثنتين في الأَمَة، لم تحلَّ له حتى تنكحَ زوجًا غيرَه نكاحًا صحيحًا...(الفتاوى الهندية، 1/473، كتاب الطلاق، مكتبة زكريا، ديوبند)
📖 وأمّا الضربُ الثاني، وهو الكنايات، فلا يقع بها الطلاقُ إلا بالنية أو بدلالة الحال؛ لأنها غيرُ موضوعةٍ للطلاق، بل تحتمله وغيره، فلا بدَّ من التعيين أو دلالته... (الفتاوى الهندية، 2/391، كتاب الطلاق، زمزم، ديوبند)
📖 لو قال: أكثرُ الطلاق، أو: أنتِ طالقٌ مرارًا، تطلُق ثلاثًا إن كان مدخولًا بها... (رد المحتار على الدر المختار، 4/504، كتاب الطلاق، مكتبة زكريا، ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- گاڑیوں کے کرائے سے حاصل شدہ رقم سے سال کے اندر دوسری گاڑی خریدنے پر زکوٰۃ کیسے ادا ہوگی؟
- امام کے بال انگریزی طرز پر کٹے ہوئے ہوں تو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟
- جمعہ کے خطبے سے پہلے منبر پر سلام کرنا سنت ہے یا نہیں؟
- سونا (Gold) کا بونڈ خریدنا کیسا ہے جس کی صورت یہ ہوتی ہے کے آربی آئی مشتری کے نام ایک سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے موجودہ قیمت کے لحاظ سے، پھر ایک طے شدہ مدت کے بعد اسے مارکیٹ ویلو کے اعتبار سے آپ فروخت کرسکتے ہیں واضح رہے کہ آپ سونے کو اپنے قبضے میں نہیں لے سکتے ہیں ۔ کیا اس طرح سونے کا بونڈ خریدنا جائز ہے
- ایک شخص نے وصیت کی کہ ان پیسوں کو مسجد میں لگادینا پھر اس کا انتقال ہوگیا تو کیا ان پیسوں کو مدرسہ میں خرچ کرسکتے ہیں ؟