الجواب وباالله التوفیق: واضح رہے کہ جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر سامان تجارت یا اتنی مقدار میں مخلوط اموال زکوٰۃ یعنی سونا چاندی مال تجارت نقدی ہوں اور اس پر سال گزر جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہو جاتی ہے ۔نیز یہ بھی یاد رہے کہ موجودہ دور میں گرام کے اعتبار ساڑھے باون تولہ چاندی کی مقدار 612 گرام 360 ملی گرام بنتی ہے اور گوگل کے حساب سے آج کا ریٹ ہمارے ہاپوڑ اور اس کے اطراف میں ایک گرام چاندی کا 95 روپئے 833 پیسے تھا لھذا مذکورہ تفصیل کے بعد جاننا چاہئے کہ فی الوقت جس شخص کی ملکیت میں تقریباً 58ہزار 684روپئےہوں وہ صاحب نصاب ہے اور اس پر زکوٰۃ واجب ہے۔۔ فقط واللہ اعلم باالصواب
📖 ويضم الذهب الي الفضة والفضة الي الذهب ويكمل احدي النصابين باالآخر عند علمائنا ثم قال ابو حنيفة: يضم باعتبارالقيمةالخ. (الفتاوي التاتارخانيه/كتاب الزكاة/فصل في زكاةالمال، ١٥٧/٣، ط: رشيدية)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟