👁دیکھنے والوں کی تعداد:4
ایک شخص کا معمول ٢٠ رجب کو زکوٰۃ نکالنے کا ہے، اس نے ٢٠ تاریخ کو حساب لگا لیا تھا، ابھی زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی ٢٦ رجب تک تک اس کے پاس مزید مال آگیا تو اس مزید مال کی زکوٰۃ بھی اِسی سال ادا کرنی ہوگی؟
الجواب وبالله التوفيق: ذکر کردہ صورت میں بیس تاریخ کے بعد جو مال میں اضافہ ہوا ہے، اس کو سالِ گزشتہ کی زکوٰۃ میں نہیں جوڑا جائے گا؛ بلکہ اگلے سال مقررہ تاریخ میں جو مال موجود ہوگا اسی کی زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی۔
📖 قَالَ الْعَلَّامَةُ التَّمَرْتَاشِيُّ:«وَلَا يَتَخَتَّمُ بِغَيْرِهَا، كَحَجَرٍ وَذَهَبٍ وَحَدِيدٍ وَصُفْرٍ». وَقَالَ ابْنُ عَابِدِينَ تَحْتَ قَوْلِهِ: «فَيَحْرُمُ بِغَيْرِهَا»: «وَفِي الْجَوْهَرَةِ: وَالتَّخَتُّمُ بِالْحَدِيدِ وَالصُّفْرِ وَالنُّحَاسِ وَالرَّصَاصِ مَكْرُوهٌ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ».حوالہ: تنوير الأبصار؛ رد المحتار على الدر المختار (شامي)، كتاب الحظر والإباحة، ج9، ص518۔
📖 «فَإِنِ اسْتَفَادَ بَعْدَ حَوَلَانِ الْحَوْلِ، فَإِنَّهُ لَا يُضَمُّ، وَيُسْتَأْنَفُ لَهُ حَوْلٌ آخَرُ بِالِاتِّفَاقِ، هَكَذَا فِي شَرْحِ الطَّحَاوِيِّ».حوالہ: الفتاوى الهندية، كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسيرها وصفتها، ج1، ص193، ط: دار الكتب العلمية، بيروت۔
مزید متعلقہ سوالات
- اگر کوئی شخص اپنے گاؤں یا شہر سے ۷۷.۵ کلومیٹر یا اس سے زیادہ فاصلے پر ملازمت کے لیے جائے، تو کیا وہ مسافر شمار ہوگا اور نماز قصر کرے گا؟
- دکان کے اوقات میں ذاتی کام کرنے پر اس وقت کی اجرت حلال ہوگی یا نہیں؟
- اگر کوئی شخص لوٹے میں پانی لے کر وضو کرے تو وضو کے وقت لوٹا کس جانب رکھنا چاہیے؟
- الفاظ کے اعتبار سے طلاق کے کتنی قسمیں ہیں ہر ایک کی تعریف اور حکم تحریر کریں؟
- حج بدل کرنے والا اگر اپنی طرف سے حج کی نیت کر لے تو شرعا کیا حکم ہے؟