اگر کسی ساتھی کے چہرے پر ٹھڑھی آئی ہے اور وہ ایک جگہ کام کرتا ہے وہاں کے جو لوگ ہیں اسکو کہتے ہیں ٹھڑھی کو صاف کرا دو بالکل اگر وہ ٹھڑھی کو صاف نہیں کراتا تو اسکو کام سے نکال دینگے _ ایسی صورت میں وہ کیا کرے ٹھڑھی صاف کر والے یا چھوٹی چھوٹی کرا دے_
الجواب وبالله التوفيق: داڑھی رکھنا اور اس کو بڑھانا شرعاً واجب ہے، حدیث شریف میں اس کا حکم آیا ہے، ایک مشت پہنچنے سے پہلے کٹانا اور ایک مشت سے کم کرالینا جائز نہیں۔ لہذا مالک کے کہنے سے شرعی حکم کی مخالفت جائز نہیں، آپ اللہ پر یقین اور بھروسہ کرکے اس جگہ سے ملازمت چھوڑ دیں، اور حلال روزی کی تلاش جاری رکھیے اللہ رب العزت ان شاء اللہ اس سے اچھا انتظام فرمادیں گے۔ مستفاد از: (فتاوى محموديه، ٤١٤/١٩، ط: کراچی)
📖 📖 عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خالفوا المشركين، وفروا اللحى، وأحفوا الشوارب، وكان ابن عمر إذا حج، أو اعتمر قبض على لحيته فما فضل أخذه.(صحيح البخاري/كتاب اللباس/باب تقليم الأظفار، ٨٧٥/٢، رقم الحدیث: ٥٦٦٣،ط: النسخة الهندية)
📖 📖 عن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا طاعة في معصية إنما الطاعة في المعروف. (صحيح البخاري/كتاب أخبار الأحاد/باب ماجاء في إجازة خبر الواحد، ١٠٨٧/٢، رقم الحدیث: ٦٩٦٧، ط: النسخة الهندية)
📖 📖 يحرم على الرجل قطع لحيته. (شامي/كتاب الحظر والإباحة/فصل: في البيع، ٥٨٣/٩، ط: زکریا)
مزید متعلقہ سوالات
- حادثے میں جسم کے ٹکڑے ہوجانے پر میت کو غسل کیسے دیا جائے؟
- ایک شخص کا معمول ٢٠ رجب کو زکوٰۃ نکالنے کا ہے، اس نے ٢٠ تاریخ کو حساب لگا لیا تھا، ابھی زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی ٢٦ رجب تک تک اس کے پاس مزید مال آگیا تو اس مزید مال کی زکوٰۃ بھی اِسی سال ادا کرنی ہوگی؟
- کیا عورت پیتل کی انگوٹھی پہن سکتی ہے؟
- اکیڈمی کے تقابلی مقابلے میں 100 روپے جمع کرانے کا حکم کیا ہے؟
- مسافر امام نے قصر کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں تو بعد میں یاد آنے پر کیا کرے؟