اگر کوئی شخص کہیں پر قبلے کی طرف رخ نہ کر کے کسی اور طرف رخ کر کے قران کی تلاوت کرتا ہے اور اس دوران سجدے تلاوت ا جاتی ہے تو سجدہ کس طرف رخ کر کے ادا کرے قبلے کی طرف رخ کرنا ضروری ہے یا کسی بھی طرف رخ کر کے سجدہ ادا کر لے جواب عنایت فرمائیں
: الجواب بعون الوھاب
سجدہ تلاوت درست ہونے کے لئے ان تمام شرائط کا پایا جانا ضروری ہے جو نماز کے درست ہونے کے لۓ ضروری ہیں سواۓ تحریمہ کو چھوڑ کر اس لۓ کہ سجدہ تلاوت کے اندر تحریمہ شرط نہیں ہے لھذا صورت مسؤلہ میں سجدہ تلاوت ادا کرنے کے لئے قبلہ کی طرف رخ کرنا شرط ہے اگر کسی اور طرف رخ کرکے سجدہ ادا کیا تو ادا نہیں ہوگا
📖 وشرائط ھذہ السجدہ شرائط الصلاۃ الا التحریمہ ( فتاوی ھندیہ ۱/ ۱۳۵. کتاب الصلاۃ. مسائل سجدہ الشک ط. دار الفکر بیروت )
📖 واما شرائط الجواز فکل ما ھو شرط جواز الصلاۃ من طھارۃ الحدث وھی الوضوء والغسل وطھارۃ النجس وھی طھارۃ البدن والثوب ومکان السجود والقیام والقعود فھو شرط جواز السجدۃ لانھا جزء من اجزاء الصلاۃ فکانت معتبرۃ بسجدات الصلاۃ ( بدائع الصنائع. ۱/ ۱۸۶ ط. دار الکتب العلمیہ )
مزید متعلقہ سوالات
- نکاح کے لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کا نکاح صحیح ہوگا؟
- کیا خودکشی کرنے والے کی روح معلق رہتی ہے؟
- قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے نماز صحیح ہوگی؟
- ایک شخص پر ٥ رمضان میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۵ رمضان میں وہ دو لاکھ کا مالک ہے اس کے بعد اس کے پاس مال میں اور اضافہ ہوا تقریباً دس لاکھ کا مالک ہوگیا اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس اضافی رقم کی زکوۃ کب نکالی جائے گی ؟
- چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کی تنخواہ چار گھنٹے کام کرکے لینا شرعاً جائز ہے؟