ایک شخص نے خواب دیکھا جس کی وجہ یوں محسوس کیا کہ احتلام ہوگیا پر بیدار ہونے کے کچھ علامت ظاہر نہیں ہوئی لیکن تھوڑی دیر کے بعد ایک دو قطرہ کچھ نکلا تو اس صورت میں کیا حکم ہے ؟
بسم اللّه الرحمن الرحيم الجواب وبالله التوفيق صورت مسئولہ میں شخص مذکور پر غسل واجب ہے، کیونکہ منی کا اپنے مستقر سے شہوت کے ساتھ جدا ہونے سے غسل واجب ہوجاتا ہے اگرچہ خروج کے وقت شہوت نہ پایٔ جا رہی ہو، اور سوال سے واضح ہو رہا ہے کہ مذکورہ صورت یہی ہے- (مستفاد از: کتاب المسائل١٧٢/١)
📖 ففرض الغسل عند خروج مني منفصل عن مقره بشهوة فان لم يخرج من رأس الذكر بها (فتاویٰ ھندیہ١٤/١) _ (کذافی المحیط البرھانی ٢٢٩/١)
📖 اسباب الغسل ثلاثة: الجنابة والحيض والنفاس(فتاویٰ تاتارخانیہ ٢٢٨/١) فقط- والله أعلم بالصواب
مزید متعلقہ سوالات
- شوہر کا انتقال ہو گیا ہے اور بیوی خود ہاٹ کی مریض ہے تو اس کو اطلاع فوراً دینے میں اندیشہ ہے عدم برداشت کا تو اس صورت کا حکم مطلوب ہے؟
- غیر مسلم کی بیماری پر اس کی طرف سے صدقہ کرنا جائز ہے؟
- تراویح کی آٹھ رکعت اور بیس رکعت دلائل کا جواب کیا ہیں؟
- نماز کے بعد دس بار سورۂ اخلاص پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟
- دیوالی میں گوشت، ہڈیاں اور دھلا ہوا پانی استعمال کرنے کی کیا حقیقت ہے؟