شہد کے بالٹے میں چوہا گرگیا اور وہ مرا نہیں زندہ تھا پھر اسکو اوپر والے حصے سے پکڑ کر نکال دیا جسکے ساتھ بہت سا شہد بھی لگا تھا اب اسکی پاکی کی اور کیا صورت ہے

الجواب وباللہ التوفیق: مذکورہ صورت میں اگر چوہے پر ظاہرا نجاست نہیں لگی تھی ہو تو شہد پاک ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہے۔

📖 «إِذَا وَقَعَ فِي الْبِئْرِ فَأَرَةٌ، أَوْ عُصْفُورٌ، أَوْ دَجَاجَةٌ، أَوْ سِنَّوْرٌ، أَوْ شَاةٌ، وَأُخْرِجَتْ مِنْهَا حَيَّةً، لَا يَنْجُسُ الْمَاءُ، وَلَا يَجِبُ نَزْحُ شَيْءٍ مِنْهُ». حوالہ: المحيط البرهاني، كتاب الطهارات، الفصل الذي يجوز التوضؤ بها، ج 1، ص 101، ط: دار الكتب العلمية۔