جواب:-حج کی اقسام میں سے حج قران افضل ہے وجہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حج ادا کیا ہے یعنی ہمارے نزدیک صحیح دلائل کی رو سے حج تمتع افضل ہے کیونکہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگرچہ قران کیا تھا مگر اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا اور فرمایا تھا جو بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی ہے وہ اگر پہلے معلوم ہو جاتی تو اپنے ساتھ قربانی نہ لاتا (صحیح بخاری:٧٢٢٩،. ابو داؤد:١٧٨٤)
📖 التمتع افضل من الافراد والقران افضل من الكل (قاضيخان:١٨٥/٧ كتاب الحج زكريا ديوبند)
📖 باب القران وهو افضل لحديث واتاني الليله ات من ربي وانا بالعقيق وقال يا ال محمد اهله الحج والعمرة معا(شامي: ٦٣١/٣-٦٣٣ كتاب الحج، اشرفيه ديوبند)
📖 القران افضل من التمتع والافراد وصفته القران اي يهل بالعمرة والحج معا من الميقات.....(هدايه: ٢٧٩/١ كتاب الحج، رحمانيه)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟