جواب:-کعبۃ اللہ پر پہلی نظر مسجد حرام سے اس طرح ڈالنا چاہیے کہ مسجد حرام میں داخل ہونے کے بعد جیسے ہی بیت اللہ شریف پر پہلی نظر پڑھے تو تلبیہ اور تکبیر اور کلمہ پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے اور نہایت عاجزی کے ساتھ دعا یا جو چاہے اپنی زبان سے دعا مانگنی چاہیے کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کا بہترین وقت ہے۔فقط واللہ عالم۔
📖 بذكر الله تعالى كيف بدا له تضرعا وان تبرك بالمنقول منها عن النبي صلى الله عليه وسلم وعن السلف من الصحابة والتابعين..(غنية الناسك:٩٧)
📖 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فمن دخل البيت دخل في حسنة وخرج من سيئة وخرج مغفورا له (السنن الكبرى للبيهقه:١٥٨/٥)
📖 ان ابن عباس رضي الله تعالى عنه قال :قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ينزل الله كل يوم مئاة وعشرين ومثله رحمه ستون منها للطوافين و اربعون للعاكفين حول البيت وعشرون منها للناظرين الى البيت(المعجم الكبير للتبراني:١٠٢/١١)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- کیا اس بات کا بھی کوئی جزئیہ اور روایت موجود ہے کہ جس میں یہ بات ہو کہ خارج میں قاری تلاوت کر رہا ہے اور سامعین کی ایک بڑی تعداد ہے اس کی تلاوت میں اور قاری صاحب نے ایک سجدہ کے آیات تلاوت کی اب سجدہ کرنا ہے تو کیا جماعت بنا کر سجدہ کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ ثابت ہو تو روایت اور جزئیہ نقل کریں؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟