الجواب:-جس حوض اور ٹنکی میں مثلا گلہری گری ہے اس ٹنکی کے دونوں جانب کے نل کھول دیے جائیں یعنی ایک جس سے پانی اتا ہے اور دوسرا جس سے پانی باہر نکلتا ہے تو وہ نہر جاری کے حکم میں نہیں ہوگی اس لیے نہیں ہوگی کہ ٹنکی میں جو پانی اتا ہے وہ تسلسل کے ساتھ نہیں نکلتا بلکہ ٹنکی میں کچھ دیر ٹھہر کر نکلتا ہے کیونکہ جاری ہونے کے لیے تسلسل ضروری ہے- اگر پانی آکر نہ روکے تسلسل چلتے رہے تو جاری کی حکم میں ہے ورنہ نہیں-
📖 رايت في شرح سيدي عبد الغني في مسالة خزانة الحمام التي اخبر ابو يوسف برواية فأرة فيها قال: فيه اسارة إلى ان ماء الخزانة إذا كان يدخل من اعلاها ويخرج من انبوب في اسفلها فليس بجار....(شامي:٣٣٨/١،كتاب الطهارة ،باب المياه،زكريا ديوبند)
📖 (قوله: والا فهو كالجاري) أي وان يكن عشرا في عشر فهو كالجاري فلا يتنجس إلا إذا تغير احد اوصافه(البحر الرائق: ١٥٠/١،كتاب الطهارة)
📖 اذا كان الحوض صغيرا يدخل فيه الماء من جانب ويخرج من جانب يجوز الوضوء فيه (الهندية:٦٩/١،كتاب الطهارة زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- کیا اس بات کا بھی کوئی جزئیہ اور روایت موجود ہے کہ جس میں یہ بات ہو کہ خارج میں قاری تلاوت کر رہا ہے اور سامعین کی ایک بڑی تعداد ہے اس کی تلاوت میں اور قاری صاحب نے ایک سجدہ کے آیات تلاوت کی اب سجدہ کرنا ہے تو کیا جماعت بنا کر سجدہ کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ ثابت ہو تو روایت اور جزئیہ نقل کریں؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟