الجواب:-مردے کی طرف سے قربانی کرنا درست ہے اور اس کی دو طریقہ ہے پہلا طریقہ میت کے نام پر ایک حصہ یا ایک چھوٹے جانور کی قربانی کی جائے اور دوسرا قربانی کرنے والے اپنی واجب قربانی کے علاوہ ایک اور حصہ قربانی کرے اور اس کا ثواب میت کو پہنچا دے دونوں طریقہ ہی صحیح ہے۔
📖 اجازه نحير بن يحيى ومحمد بن سلمي ومحمد بن مقابل فيما يضحي عن الميت انه يضع به مثل ما يضع باضحيه نفسه من التصدق والاكل والاجر الميت والملك للذبح--//الهنديه,ج:٦,ص:٢٩٥, كتاب الاضحيه،زكريا،ديوبند
📖 يسال عمن تضاحي عن الميت قال يصنع به كما يصنع باضحية يريد بك انه يتناول من لحمه كما يتناول من لحم الاضحية فقيل له اتسير عن الميت: قال الاجر للميت والملك للمزاحي--//تاتارخانه:ج:١٧,ص:٤٤٤, كتاب الاضحية، زكريا،ديوبند
📖 تبرع بالاضحية ميت جاز له الاكل منها والحديث والصدقه لان الاجر للميت والملك للمضحي وهو المختار بخلاف ما لو كان بامر الميت حيث لا ياكل في المختار-//قاضي خان على الهنديه,ج٣,ص:٣٥٢, كتاب الاضحيه ,زكريا, ديوبند
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟