جواب:-اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لیے جو مال غرباء و مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے اسے صدقہ کہتے ہیں اور صدقہ کی تین قسمیں ہیں-(1) فرض جیسے: زکوۃ (2) ۔واجب جیسے: نظر صدقہ فطر اور قربانی وغیرہ. (3) نفلی صدقات جیسے: عام طور پر خیرات کرنا، فرض واجب صدقات کو ادا کرنا ضروری ہے اور نفلی صدقہ ادا کرنا ضروری تو نہیں ہے البتہ یہ عمل افضل اور بہتر ہے لہذا نفلی صدقہ کرنا بھی چاہیے۔فقط واللہ اعلم
📖 ان رسول الله صلى الله عليه وسلم فرض زكاة الفطر من رمضان على كل نفس من المسلمين حر او عبد او رجل او امرأة صغير او كبير...(مسلم شريف: ٦٧٨/٢ كتاب الزكاة رقم الحديث:٩٨٤)
📖 صدقه الفطر واجبه على حر المسلم اذا كان مالكا لمقدار النصاب فاضلا المسكنة وثيابه واساسه وسلاحه .. واما وجوبها فالقول عليه الصلاه والسلام في خطبته ادوا عن كل حر و عبد صغير او كبير...(هدايه: ٢٢٥/١،كتاب الزكاة زمزم بوك ،ديوبند)
📖 الصدقة: محركة هي العطايه التي تبتغي بها المثوبة من الله تعالى والهبه هي التي تبتغي منها التودر .....(قواعد الفقه:٣٤٨ باب الصاد ط: دار الكتاب ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟