الجواب:-تکبیر اولی سے نماز پڑھنے کی فضیلت احادیث میں بہت سارے بیان کی گئی ہے ان میں سے چند یہ ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے چالیس دن باجماعت نماز اس طرح پڑھی کہ وہ تکبر اولی میں شریک رہا ہو تو اس کے لیے دو پر والے لکھ دیے جاتے ہیں ایک جہنم سے آزادی کا دوسرا انفاق سے براءت کا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر چیز کا ایک خلاصہ ہوتا ہے ایمان کا خلاصہ نماز ہے اور نماز کا خلاصہ تکبیر اولی ہے تکبیر اولی کا ثواب ہزار اونٹ کی قربانی سے بھی زیادہ ہے وغیرہ وغیرہ-
📖 عن انس بن مالك قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من صلى اربعين يوما في جماعة يدرك التكبيرة الاولى كتبت له براءتان براءة من النار وبراءة من النفاق....(سنن الترمذي: كتاب الصلاة، باب ما جاء في فضل التكبيرة الاولى، رقم الحديث: ٢٤١)
📖 وقيل: بادراك الركعة الاولى وهذا اوسع وهو الصحيح....(الدر المختار مع الشامي: ٢٤٠/٢،كتاب الصلاة، زكريا ديوبند)
📖 وصفوة الايمان الصلاة وصفوة الصلاة التكبيرة الاولى.... قال ابو هريرة رضي الله عنه ما يسرني ابي انتهى إلى صلاة مكتوبة وقد سبقني الامام بالتكبيرة الاولى وهي ذروة الصلاة.....(شعب الايمان،ابو بكر البيهقي:٧٣/٣،بيروت)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- کیا اس بات کا بھی کوئی جزئیہ اور روایت موجود ہے کہ جس میں یہ بات ہو کہ خارج میں قاری تلاوت کر رہا ہے اور سامعین کی ایک بڑی تعداد ہے اس کی تلاوت میں اور قاری صاحب نے ایک سجدہ کے آیات تلاوت کی اب سجدہ کرنا ہے تو کیا جماعت بنا کر سجدہ کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ ثابت ہو تو روایت اور جزئیہ نقل کریں؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟