الجواب وبالله التوفيق:
اگر غیر مسلم حضرات ملاقات کے وقت نمستے کہیں تو اس کے جواب میں آپ ان کو صرف "وعلیکم" کہ دیں، یا "السلام علی من اتبع الهدٰی" یا "هداك الله" کہ دیں۔
مستفاد از:
(فتاویٰ محمودیہ، ٩٧/١٩، ط: کراچی)
(المسائل المهمہ، ١٣٧/١، ط: اکل کوا)
📖 عن بن عباس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كتب إلى هرقل: "بسم الله الرحمن الرحيم، من محمد رسول الله إلى هرقل عظيم الروم، سلام على من التبع الهدى. (المصنف عبدالرزاق/كتاب أهل الكتاب/الكتاب إلى المشركين، ١٣/٦، ط: المکتب الاسلامي
📖 حدثنا أنس بن مالك رضي الله عنه قال: النبي صلى الله عليه وسلم : إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: "وعليكم". (صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/باب كيف يرد على أهل الذمة السلام، ٥٧/٨، رقم الحدیث: ٦٢٥٨، ط: بیروت) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم
مزید متعلقہ سوالات
- ایک شخص (زید نے) عمر سے ایک مکان خریدا خریدار نے کچھ پیسہ ادا کر دیا اور باقی پیسے کے بارے میں جانب ان سے یہ طے ہوا کہ قسطوار ادا کرے گا پیسے والے یہ شرط لگائی کہ سارے پیسے ادا ہونے کے دور مبیع مشتری کے قبضے میں ہو جائے گی اس سے پہلے کسی جانبین اس پر راضی ہو گئے تو کیا یہ مقتضی عقد کے خلاف شرط ہے؟
- نکاح کے موقع پر لڑکی سے اجازت لینے کے لیے وکیل گواہان جاتے ہیں تو یہ وکیل پردے میں اجازت لے سکتا ہے نہیں؟ اور وکیل کا محرم ہونا ضروری ہے یا نہیں؟ اسی طرح ٹیلیفون کے ذریعہ سے وکیل بنانے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا ٹیلیفون میں نکاح درست ہو جائے گا؟ اسی طرح ویڈیو کمرہ کے ذریعہ نکاح درست ہو جائے گا یا نہیں؟ جب کہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہو یہ مجلس واحدہ میں شمار ہے یا نہیں؟
- حافظ قران رمضان کے اخری عشرہ کے اعتکاف میں بیٹھ گیا اور وہ دوسری مسجد میں قران سناتا ہے یا گھر یا حال میں قران سناتا ہے تو قران سنانے کے لیے دوسری مسجد یا گھر یا ہال میں جا سکتا ہے یا نہیں اگر جائے تو ان کا اعتکاف ہو جائے گا ؟
- ایک بچہ کا عقیقہ والے دن نام رکھا گیا اب تین سال بعد نام کے معنی اچھے نہ ہونے کی وجہ سے اس نام کو تبدیل کیا جارہا ہے، تو کیا تبدیل کرسکتے ہیں؟؟
- بعض روایات کے پیش نظر حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مشروع معلوم نہیں ہوتی اور امام صاحب کا موقف کیا ہے اور صحیح مسئلہ کیا ہے کہ عقیقہ مسنون ہے یا نہیں؟ اس پر دلائل اور خصوص کیا ہے؟ کتنے دنوں کے بعد عقیقہ کرنا مسنون ہے اس بات کو بھی واضح کر دے؟