عورت باہر نوکری کرکے جو پیسہ کماتی ہے کیا اسکو کھانا حلال ہے ؟ کیا جس ملک میں عورتوں کا کمانا عام ہو اس ملک کا حکم کیا ہے ؟
الجواب بعون الملک الوھاب ١- واضح رہے کہ ہر وہ پیسہ جو محنت و مشقت سے کمایا جائے وہ حلال، اور اس کا استعمال جائز ہے، خواہ اس کو کمانے والا مرد ہو یا عورت ہو- ٢- اگر کسی جگہ عورتوں کی ملازمت، یا کوئی بھی غیر شرعی کام عام ہو تو یہ اس کے جواز کی دلیل ہرگز نہیں ہو سکتی- شریعت مطہرہ کا اپنا قانون ہے کہ عورت بلا ضرورتِ شدیدہ ملازمت نہ کرے، اگر وہ کرتی ہے تو یہ ناجائز ہے، فقط والله تعالیٰ أعلم
📖 📖 عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَمَّتِهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ، وَإِنَّ وَلَدَ الرَّجُلِ مِنْ كَسْبِهِ. (سنن نسائی/ کتاب البیوع/ کذا فی الترمذی)
مزید متعلقہ سوالات
- حادثے میں جسم کے ٹکڑے ہوجانے پر میت کو غسل کیسے دیا جائے؟
- ایک شخص کا معمول ٢٠ رجب کو زکوٰۃ نکالنے کا ہے، اس نے ٢٠ تاریخ کو حساب لگا لیا تھا، ابھی زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی ٢٦ رجب تک تک اس کے پاس مزید مال آگیا تو اس مزید مال کی زکوٰۃ بھی اِسی سال ادا کرنی ہوگی؟
- کیا عورت پیتل کی انگوٹھی پہن سکتی ہے؟
- اکیڈمی کے تقابلی مقابلے میں 100 روپے جمع کرانے کا حکم کیا ہے؟
- مسافر امام نے قصر کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں تو بعد میں یاد آنے پر کیا کرے؟