جمعہ کا حکم ہجرت سے پہلے نازل ہوا ہے یا ہجرت کے بعد دلیل سے جواب لکھے اگر جمعہ کا حکم ہجرت سے پہلے نازل ہوا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں کیوں قائم نہیں فرمایا؟
الجواب:-جمعہ کا حکم جمہور کے نزدیک ہجرت کے بعد نازل ہوا ہے جیسا کہ فتح الباری میں ہے لیکن راجح قول کے مطابق ہجرت سے پہلے جمعہ کا حکم نازل ہوا ہے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں رہتے ہوئے کفار قریش کی وجہ سے جمعہ نہ کر سکے جیسا کہ لامع الدراری میں ہے-
📖 📖 وذلك ان الجمعة فرضت على النبي صلى الله عليه وسلم وهو بمكة قبل الهجرة كما احرجه الطبراني عن ابن عباس رضي الله عنه فلم يتمكن عن اقامتها هنالك من اهل الكفار.(لامع الدراري:١/٢)
📖 واختلف في وقت فرضية الجمعة فالاكثر على أنها فرضت بالمدينة وهو مقتضي ما تقدم ان فرضيتها الآية المذكورة وهي مدينة وقال الشيخ ابو حامد: فرضت بمكه وهو غريب(فتح البارى:٤١٤/٢)
📖 قلت: لأن الجمعة فرضت بمكة قبل نزول سورة الجمعة على قاله الشيخ أبو حامد والعلامة الثبوطي في الاتفاق "ورسالته" وهو الاصح خلافا للحافظ ابن حجر ولم يتمكن النبي صلى الله عليه وسلم من اقامتما هناك فصلي اول جمعة بالمدينة حين فدم(بذل المجهوده:٦٢)
مزید متعلقہ سوالات
- حادثے میں جسم کے ٹکڑے ہوجانے پر میت کو غسل کیسے دیا جائے؟
- ایک شخص کا معمول ٢٠ رجب کو زکوٰۃ نکالنے کا ہے، اس نے ٢٠ تاریخ کو حساب لگا لیا تھا، ابھی زکوٰۃ ادا نہیں کی تھی ٢٦ رجب تک تک اس کے پاس مزید مال آگیا تو اس مزید مال کی زکوٰۃ بھی اِسی سال ادا کرنی ہوگی؟
- کیا عورت پیتل کی انگوٹھی پہن سکتی ہے؟
- اکیڈمی کے تقابلی مقابلے میں 100 روپے جمع کرانے کا حکم کیا ہے؟
- مسافر امام نے قصر کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں تو بعد میں یاد آنے پر کیا کرے؟