الجواب وبالله التوفيق: واضح رہے پہلے شوہر سے طلاق یا تفریق کے بغیر دوسرا نکاح کرنا جائز نہیں ہے؛ لیکن اگر شوہر نہ طلاق دے رہا ہو اور نہ ہی خلع کرنے پر راضی ہو، تو ایسی صورت میں مظلوم عورت اپنا مقدمہ قریبی محکمۂ شرعیہ یا شرعی پنچایت میں پیش کرے، کہ فلاں شخص میرا شوہر ہے وہ میرے حقوق ادا نہیں کرتا، اس سے میرے حقوق ادا کرائے جائیں یا پھر مجھے نکاحِ ثانی کی اجازت دی جائے اس پر محکمۂ شرعیہ جملہ امور کی باقاعدہ تحقیق کرکے شوہر سے کہے کہ تم اپنی بیوی کے جملہ حقوق ادا کرو یا اس کو طلاق دیدو، ورنہ ہم تفریق کردیں گے، اگر شوہر کوئی صورت اختیار نہ کرے تو محکمۂ شرعیہ تفریق کردے، یہ تفریق طلاق کے حکم میں ہوگی، اس کے بعد عدتِ طلاق گزار کر دوسری جگہ نکاح کی اجازت ہوگی۔ مستفاد از: (فتاویٰ محمودیہ، ٤١٢/١٩، ط: میرٹھ) (الحيلة الناجزة، ص: ٦٣، ط: مكتبة رضي ديوبند)
📖 نكاح المنكوحة لا يحله أحد من أهل الأديان. (المبسوط السرخسی/كتاب السير/باب نكاح أهل الحرب ودخول التجار إليهم، ٩٦/١٠، ط: دار المعرفة، بيروت)
📖 وقد اتفق ائمة الحنفية والشافعية على أنه يشترط لصحة الحكم واعتباره في حقوق العباد الدعوى الصحيحة وأنه لا بد في ذلك من الخصومة للشرعية. (شامي/كتاب القضاء، ٢٣/٨، ط: دار عالم الكتب الرياض) فقط والله سبحانه وتعالى أعلم.
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟