دم کسے کہتے ہیں اس کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:-دم جو کفارہ کے طور پر جو ایک بکری 🐐 (اس میں بکرا دنبہ بھیڑ شامل ہے اور گائے بیل بھینس اور اونٹ🐫 کا ساتواں حصہ کی بقدر قربانی دیا جاتا ہے اس کو دم کہتے ہیں اس دم کا شرعا حکم حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے اگر حدود حرم سے باہر ذبح کیا تو کفارہ اداء نہ ہوگا اور دم جنایت کا گوشت خود مالک کے لیے کھانا درست نہیں بلکہ وہ فقراء ہی کا حق ہے۔فقط واللہ اعلم
📖 فسَّره ابن مالك بالشاة، وعزاه في البحر إلى السُّرّ، بقوله: إن سُبعَ البدنة لا يكفي في هذا الباب. (رد المحتار على الدر المختار، 3/572، كتاب الحج، باب الجنايات، مكتبة زكريا، ديوبند)
📖 وحيثما أُطلق الدمُ فالمرادُ الشاةُ. (غنية الناسك، ص 240؛ ومراقي الفلاح، ص 741)
مزید متعلقہ سوالات
- مسافر امام نے قصر کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں تو بعد میں یاد آنے پر کیا کرے؟
- میت کو قرآن خوانی کا ثواب پہنچانا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
- مسجد کی زائد چٹائیاں اور قالین فروخت کرکے رقم مسجد کی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے؟
- نجاست حقیقہ کی پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- ایک صاحب کے دو بچے دو لڑکے دوسرے صاحب کا ایک لڑکا یہ دونوں آدمی یہ چاہتے ہیں کہ بڑے جانور ان بچوں کی طرف سے ذبح کیا جائے تو اس کی کیا شکل ہوگی جب کہ ہر بچہ کی طرف سے الگ جانور ذبح طے ہو رہا ہے اگر حصہ داری کا اعتبار کرتے ہیں تو ہر بچہ کی طرف سے دو دو حصے ہو جاتے ہیں تو ایک حصہ بچ جاتا ہے تو اس ایک حصہ کے بارے میں کیا کیا جائے؟