گر کوئ پتی ڈالتا ہے یعنی کسی کے پاس قسط وار رقم جمع کرتا ہے تو کیا وہ پتی کھلنے کے ( جمع شدہ رقم واپس ) ملنے کے وقت اس پر زکوۃ ہوگی یانہیں
الجواب وباللہ التوفیق: اگر وہ شخص پہلے سے صاحبِ نصاب ہے تو وہ جمع شدہ رقم واپس ملنے کے بعد اس رقم کو جمیع مال کے ساتھ ملا کر زکوٰۃ ادا کرے گا،اور اگر پہلے سے صاحبِ نصاب نہیں ہے اور یہ حاصل ہونے والی رقم نصاب کے بقدر ہے تو پھر اس رقم پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہوگی… واللہ اعلم بالصواب
📖 وﻣﻨﻬﺎ ﺣﻮﻻﻥ اﻟﺤﻮﻝ ﻋﻠﻰ اﻟﻤﺎﻝ اﻟﻌﺒﺮﺓ ﻓﻲ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﻟﻠﺤﻮﻝ اﻟﻘﻤﺮﻱ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻘﻨﻴﺔ.....ﻭﻣﻦ ﻛﺎﻥ ﻟﻪ ﻧﺼﺎﺏ ﻓﺎﺳﺘﻔﺎﺩ ﻓﻲ ﺃﺛﻨﺎء اﻟﺤﻮﻝ ﻣﺎﻻ ﻣﻦ ﺟﻨﺴﻪ ﺿﻤﻪ ﺇﻟﻰ ﻣﺎﻟﻪ ﻭﺯﻛﺎﻩ اﻟﻤﺴﺘﻔﺎﺩ ﻣﻦ ﻧﻤﺎﺋﻪ ﺃﻭﻻ ﻭﺑﺄﻱ ﻭﺟﻪ اﺳﺘﻔﺎﺩ ﺿﻤﻪ ﺳﻮاء ﻛﺎﻥ ﺑﻤﻴﺮاﺙ ﺃﻭ ﻫﺒﺔ ﺃﻭ ﻏﻴﺮ ﺫﻟﻚ (ھندیہ قدیم:کتاب الزکاۃ:اﻟﺒﺎﺏ اﻷﻭﻝ ﻓﻲ ﺗﻔﺴﻴﺮﻫﺎ ﻭﺻﻔﺘﻬﺎ ﻭﺷﺮاﺋﻄﻬﺎ:ج/١ ص/١٧٥)
مزید متعلقہ سوالات
- نکاح کے لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کا نکاح صحیح ہوگا؟
- کیا خودکشی کرنے والے کی روح معلق رہتی ہے؟
- قعدۂ اخیرہ چھوڑ کر پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے سے نماز صحیح ہوگی؟
- ایک شخص پر ٥ رمضان میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے ۵ رمضان میں وہ دو لاکھ کا مالک ہے اس کے بعد اس کے پاس مال میں اور اضافہ ہوا تقریباً دس لاکھ کا مالک ہوگیا اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس اضافی رقم کی زکوۃ کب نکالی جائے گی ؟
- چھ گھنٹے کی ڈیوٹی کی تنخواہ چار گھنٹے کام کرکے لینا شرعاً جائز ہے؟