الجواب:-ادھار بیع کے اندر ثمن کی ادائیگی کی مدت معلوم ہونا ضروری ہے خواہ صراحتا معلوم ہو یا عرفا معلوم ہو لہذا صورت مسئولہ میں بیع درست ہے اگر متعاقدین کے درمیان مدت ادائیگی معلوم ہو ورنہ درست نہیں ہے-
📖 ومن باع بثمن حال ثم اجله اجلا معلوما او مجهولا متقاربا كالحصاد والدياس.... لو باع موجلا ولم يقل الى رمضان لا يكون مؤبدا بل يكون ثلاثة ايام عند بعض ويفتى بأن يتاجل الى شهر.....(البحر الرائق: ٤٦٧/٥،كتاب البيع، المكتبة التهانوية ديوبند)
📖 وصفه بثمن حاله وهو الاصل ومؤجل الى معلوم لئلا يقضي.... ولو باع مؤجلا صرف لشهر به يفتى....(رد المختار: ٥٢/٧-٥٣،كتاب البيوع،زكريا ديوبند)
📖 وفي المنح: لو باع مؤجلا انصرف الى شهر لأنه المعهود في الشرع في السلم....(مجمع الانهر: ١٣/٣،كتاب البيوع، فقهية الامة ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟