جواب:-اگر مال حرم سے حج کرنا درست نہیں ہے پھر بھی کوئی مالے حرم سے حج کر لے تو اس کے ذمہ سے فرضیت ساقت ہو جائے گا لیکن گنہگار ہوگا کیونکہ مال حرام سے حج کرنا حرام ہے اور اس سے حج مقبول نہیں ہوتا ہے اور ثواب بھی نہیں ملتا ہے اس شخص کو چاہیے کہ کسی سے قرض لے کر حج کرنے جائے اور واپسی کے بعد جائز طریقے سے حلال روزی کما کر اس سے قرض ادا کرے تو حج مقبول بھی ہو جائے گا اور گناہ کا ارتکاب بھی نہ ہوگا البتہ اگر مال حرام سے حج کر لیا تو بعد میں توبہ کر لے اور اگر کسی کا حق لے رکھا ہو تو اس کو واپس کر دے۔فقط واللہ اعلم ۔
📖 قوله: الحج بمال حرام...... بالحج رياء وسمعة ان الحج نفسه الذي هو زيارة مكان مخصوص الى الآخ.. ليس حرام ويل الحرام هو انفاق اطال الحرام ولا تلازم بينهما ..... مع انه يسقط الفرض عنه معها .....فلا يثاب لعدم القبول(شامي: ٥١٩/٣ اشرفيه دوبند)
📖 ويجتهد في تحصيل نفقة حلال فانه حلال وانه لا يقبل بالنفقة الحرام كما ورد في الحديث مع انه يسقط الفرض عنه مع ولا تنافي بين سقوطه وعدم قبوله ولا يثاب لعدم القبول ولا يعاقب ترك الحج(شامي: ٤٥٣/٣ زكريا ديوبند)
مزید متعلقہ سوالات
- عیدگاہ مسجد کا حکم رکھتی ہے یا نہیں اور بقر عید کی نماز کے بعد آٹھ دس مہینے تک خالی پڑی رہتی ہے اس دوران پیڑ پودے لگا کر فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں نیز اس میں حائضہ اور نفساء کا گزر جائز ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں ؟
- کیا اس بات کا بھی کوئی جزئیہ اور روایت موجود ہے کہ جس میں یہ بات ہو کہ خارج میں قاری تلاوت کر رہا ہے اور سامعین کی ایک بڑی تعداد ہے اس کی تلاوت میں اور قاری صاحب نے ایک سجدہ کے آیات تلاوت کی اب سجدہ کرنا ہے تو کیا جماعت بنا کر سجدہ کرنا ثابت ہے یا نہیں؟ ثابت ہو تو روایت اور جزئیہ نقل کریں؟
- ایک شخص نماز پڑھ رہا ہے دروزہ کے باہر دروزہ کنڈہ لگایا ہوا ہے باہر سے آکر کوئی کنڈہ بجانے لگا اس نمازی نے نماز کی حالت میں کنڈی کھولی اس کی وجہ سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
- امام صاحب نے نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی سجدہ بھی کر لیا خارجی آدمی نے آیت سجدہ کی قراءت امام صاحب سے سنی تو خارجی آدمی پر سجدہ کرنا واجب ہے یا نہیں؟
- اگر دوران نماز بجلی چلی گئی اور خارج نماز شخص نے کہا کہ تکبیر کہدی جیو تو تکبیر کہنے والے کی دو حالتیں کی گئی ہیں(1) اس نے ضرورت کی وجہ سے تکبیر کہنا شروع کیا تو نماز درست ہو جائے گی (2) اس نے خارجی آدمی کے کہنے سے تکبیر کہی ہے تو مکبر کی نماز فاسد ہو جائے گی تو کیا اس کی اتباع کر کے رکوع اور سجدہ کرنے والے افراد کی بھی نماز فاصد ہو جائے گی فرمائیں؟