جواب:-واجب زکوۃ کے لیے (٨) شرطیں ہیں۔۔۔(1). ازاد ہونا (2). مسلمان ہونا (3). عاقل بالغ ہونا (4). مال بقدر نصاب ہونا (5). ملکیت تام ہونا (6). نصب ضرورت اصلیہ سے زائد ہونا (7). نصاب قرض سے خالی ہو (8). مال نامی ہو.
📖 والشرط افتراضها: عقل، بلوغ واسلام وحرية (در المختار مع شامي:١٧٣/٣-١٧٩, كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 واما شروط وجوبها: فمنها الحرية... ومنها الاسلام... ومنها العقل و البلوغ ومنها كون المال نصابا ومنها الملك التام ومنها فراغ المال ومنها فراغ عن الدين (الهنديه: ٢٣٣/١-٢٣٤, كتاب الزكاة زكريا ديوبند)
📖 واما شرائط الفرضية فانواع بعضها يرجع الى من عليه وبعضها يرجع الى المال..... ومنها الاسلامه....( بدائع الصنائع:٤/٢ كتاب الزكاة فصل شرائط فضيلة الزكاة )
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟