الجواب:-فوت شدہ نمازوں کے لیے اذان اور اقامت کہنا سنت ہے یہ اس وقت ہے جب کہ فوت شدہ نماز مسجد میں نہ پڑھ رہے ہو چاہے جماعت کے ساتھ پڑھ رہے ہو یا تنہا پڑھ رہے ہوں نیز اگر کوئی مسجد میں قضا نماز پڑھ رہے ہو تو اس کے لیے اذان و اقامت کہنا مسنون نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے-
📖 وَيُؤَذَّنُ ثَانِيًا بَيْنَ يَدَيْهِ، أَيْ الْخَطِيبِ، أَيْ عَلَى سَبِيلِ السُّنِّيَّةِ، كَمَا يَظْهَرُ مِنْ كَلَامِهِمْ، إِذَا جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَإِذَا أُقِيمَتْ أُقِيمَتْ... حوالہ: رد المحتار مع الدر المختار، ج 3، ص 38–39، كتاب الصلاة، باب الجمعة، ط: زکریا، دیوبند۔
📖 وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةٌ فِي وَقْتِهَا فَقَضَاهَا، أَذَّنَ لَهَا وَأَقَامَ، وَاحِدًا كَانَ أَوْ جَمَاعَةً، هَكَذَا فِي الْمُحِيطِ...حوالہ: الفتاوى الهندية، ج 1، ص 111، كتاب الصلاة، ط: اشرفیہ، دیوبند۔
📖 وَمَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةٌ عَنْ وَقْتِهَا فَقَضَاهَا فِي وَقْتٍ آخَرَ، أَذَّنَ لَهَا وَأَقَامَ، وَاحِدًا كَانَ أَوْ جَمَاعَةً...حوالہ: الفتاوى التاتارخانية، ج 2، ص 150، كتاب الصلاة، ط: زکریا، دیوبند۔
مزید متعلقہ سوالات
- ہندوستانی زمینوں کی پیداوار پر عشر واجب ہے یا نہیں؟
- عورت کے غسل جنابت میں چوٹی کھولنا ضروری ہے یا نہیں
- واشنگ مشین میں ناپاک کپڑا پاک ہوگا یا نہیں؟
- ایک شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا بیوی میکے چلی گئی بیوی اور اس کے گھر والے طلاق کا مطالبہ کر رہی تھے جبکہ شوہر طلاق دینا نہیں چاہ رہا تھا بالآخر دونوں جانب سے پنچایت بیٹھی اور طلاق نامہ لکھا گیا وکیل نے شوہر کے اور گواہوں کے بھی دستخط کرائے شوہر نے زبردستی فور میلٹی پوری کرنے کے لیے طلاق نامے پر دستخط کیے مگر شوہر راضی نہیں تھا لیکن وکیل نے دستخط کرانے کے ساتھ ساتھ زبانی بھی شوہر سے اس تحریر کو پڑھوایا، تو کیا ایسی صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی جبکہ شوہر نے بخوشی دستخط نہیں کیے بلکہ اپنے آپ کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے دستخط کیے ہیں لیکن بعد میں تحریر پڑھی ہے۔ برائے کرم جلد از جلد جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔
- کیا قبلہ کی طرف وضو خانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ احادیث میں قبلہ کی طرف تھوکنے کی ممانعت آئ ہے