الجواب وبا اللہ التوفیق
دوران نماز چھینک آنے پر الحمدللہ نہیں کہنا چاہۓ
لیکن اگر کوئ شخص دوران نماز چھینک آنے پر الحمدللہ کہدے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی
لیکن اگر اس چھینک کے جواب میں کوئ شخص دوران نماز یَرحَمُکَ اللّٰہ کہے تو اسکی نماز فاسد ہو جائیگی
📖 الحمدللہ فمن العاطس نفسہ لا تفسد وکذا من غیرہ إن أراد الثواب إتفاقا .[حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح ص: 326)
📖 درر الحكام شرح غرر الأحكام - (1 / 451): ( قوله : ولو قال العاطس أو السامع الحمد لله لا تفسد ) أقول ، كذا في الهداية لكن بصيغة على ما قالوا . وقال الكمال قوله على ما قالوا إشارة إلى ثبوت الخلاف
📖 البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (2 / 5) وقيد بقوله يرحمك الله لأنه لو قال العاطس أو السامع الحمد لله لا تفسد لأنه لم يتعارف جوابا وإن قصده وفيه اختلاف المشايخ ومحله عند إرادة الجواب أما إذا لم يرده بل قاله رجاء الثواب لا تفسد بالاتفاق كذا في غاية البيان۔
مزید متعلقہ سوالات
- ایک بوڑھے آدمی نے اس رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہیں آگے رکھنے کے امکانات ہیں ۔ انکی طرف سے گھر والے تمام روزو کا فدیہ دینا چاہتے ہیں ۔ اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو فدیہ کی رقم بنےگی اسکی تملیک کراکر وہ رقم اس شخص پر خرچ کرسکتے ہیں جو مستحق زکوٰۃ نہیں ہے
- زید نے عمرو کے پاس 15 تولہ سونا گروی میں رکھا ہے 15 تولہ سونا گروی میں رکھ کل 10 لاکھ روپے کا قرض لے رکھا ہے تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زید کے اوپر زکوۃ واجب ہے یا نہیں جو عمرو نے زید کو دس لاکھ روپے قرض دے رکھا ہے اور عمرو نے زید کے جو 15 تولہ سونا گروی رکھا ہے اس پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
- سڑک پر نماز جنازہ ہو رہی ہے سڑک عام طور پر ناپاک ہوتی ہے تو نماز جنازہ چپل پہن کر پڑھیں گے؟ کیا شکل ہوگی واضح فرمائیں ؟
- کیمرے کی تصویر کشی کی اجرت حلال ہے یا نہیں؟
- مسجد کے لیے زمین وقف کی گئی ہے جس میں مسجد کے ساتھ ایک طرف وضو خانہ بنایا گیا اور وضو خانہ مصالح مسجد میں داخل ہے اور اس طرح مصالح مسجد بن جانے کے بعد چونکہ جماعت خانہ سے وضو خانہ کو خارج رکھا گیا ہے تو وضو خانہ کے اوپر مسجد بن جانے کے بعد امام و مؤذن کے لیے فیملی کواٹر بنانا جائز ہے یا نہیں؟