جواب: اگر آس پاس کہیں گانا بجانا وغیرہ ہو رہا ہو اور اس کی آواز کی وجہ سے نماز کے خشوع و خضوع اور یکسوئی میں خلل پیدا ہوتا ہو، تو نماز میں مکمل توجہ اور یکسوئی برقرار رکھنے کے مقصد سے اگر کوئی شخص اپنے کانوں میں روئی (کپاس) وغیرہ لگا کر نماز ادا کرے، تو شرعی اعتبار سے اس میں کوئی حرج اور قباحت نہیں ہے۔

📖 قال الكاساني رحمه الله: «وإن كان إلى جانب المصلي من يقرأ القرآن أو يتكلم أو يغني، فإن كان يشوش عليه صلاته يكره له أن يصلي هناك، وإن لم يجد مكانا آخر فلا بأس أن يسد أذنيه بشيء حتى لا يسمع ذلك» --// بدائع الصنائع: 1/216